فرانس کےدارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور میں بم کی اطلاع موصول ہوئی ، جس کے بعد ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا۔
بم کی اطلاع کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایفل ٹاور میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے ایفل ٹاور کے تینوں فلور اور اطراف کا علاقہ خالی کرایا جبکہ احاطے میں قائم ریسٹورنٹ کو بھی گھیرے میں لے لیا۔
ایفل ٹاور میں بم کی اطلاع کے بعد وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔









