امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی نے جشن یوم آزادی پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئےکہاکہ میں انتہائی فخر اور اعزاز کے ساتھ اس دن کو پاکستان کے یوم آزادی کے طور پر مانتی ہوں۔ پاکستان زندہ باد۔ پاکستان زندہ باد روایتی طور پر یوم آزادی پر کہا جاتا ہے ۔ یوم آزادی 1947 میں برطانوی راج سے ملک کی آزادی کا جشن ہے اور یہ پاکستان کے قومی اتحاد کو فروغ دینے کا موقع ہے۔ آزادی میرے دل میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور یہ دن آزادی کے مجاہدوں کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ میں کانگریس کے پاکستان کاکس کی بانی چیئر ہوں اور اس حیثیت سے میں نے کئی بار پاکستان کا سفر کیا ہے، حال ہی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی آنکھوں سے گذشتہ سال مون سون سے ہونے والی تباہی کو دیکھا لیکن میں نے اس دوران پاکستانی قوم کے عزم کو بھی دیکھا۔ جبکہ میں وہاں موجود تھی ہمارے ملک امریکہ نے دوستی کا ثبوت دیا، خیمے اور دیگر انسانی امداد فراہم کی، اور ہماری فوج کی طرف سے بھی امدادی کارروائیاں سرانجام دی گئیں، شہریوں کی طرف سے نجی طور پر بھی تعاون کیا گیا ۔ امریکہ میں رہنے والے پاکستانی، ہر جگہ مقیم پاکستانی تارکین وطن، پاکستانی امریکی سب مدد کے لئے پرجوش تھے اور ہم نے مل کر پاکستان کی مدد کے لئے کام کیا۔ لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، زمینیں مکمل طور پر بحال ہونے میں وقت درکار ہے اور خوراک اور پانی کی فراہمی کی کمی ہے ۔ لیکن ہم اس وقت پاکستان کی مدد کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہیوسٹن میں ایک اندازے کے مطابق 80,000 پاکستانی امریکی قیام پذیر ہیں۔ مجھے ان کے مفادات کی نمائندگی کرنے، پاکستانی ثقافت کا جشن منانے اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے پر بہت فخر ہے۔ میں نے متعدد بل متعارف کروائے ہیں جن میں ملالہ یوسفزئی کی تعلیم سے وابستگی شامل ہے جس میں زندگی کے مختلف پہلوؤں سے اس کی وابستگی کو تسلیم کیا گیا، اور دیگر بہت سی دوسری قراردادیں جو میں نے متعارف کروائی ہیں جو اس قوم کی شخصیات کے کردار کو تسلیم کرتی ہیں۔ میں اس کوشش کو جاری رکھنےکی خواہاں ہوں۔ وہ لوگ جو اس ملک میں رہنا چاہتے ہیں ان کے حوالے سے ٹی پی ایس پر کوشش جاری رکھنے کی خواہاں ہوں۔ جب بھی آواز آئی ہے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔ اسی لیے یہ یوم آزادی بہت اہم ہے۔ پاک امریکہ دوستی اور تعاون علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے، جمہوریت کو مضبوط بنانے، تجارت، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اورفلاحی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ میں دونوں ملکوں کی ترقی اور نہ صرف پاکستانی امریکیوں بلکہ تمام امریکیوں کی بہتری کی خواہاں ہوں۔ میں آپ کے کام اور لگن کے لیے آپ کی مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنی رحمتیں فرمائے ۔ یوم آزادی مبارک ۔ پاکستان زندہ باد
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلاجیکسن لی کی پاکستان کویوم آزادی کی مبارکباد








