افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک ہوٹل پر ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ہوٹل پر حافظ گل بہادر گروپ کے پاکستانی طالبان کا اکثر آنا جانا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں گل بہادر گروپ کے متعدد جنگجو نشانہ بنے ہیں۔
ایک ذریعے نے بتایا کہ کم ازکم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے کے ہدف حافظ گل بہادر خود تھے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔
سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ایک سینئر پاکستانی طالبان کمانڈر نے خراسان ڈائری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ہوٹل کی چھت گر گئی۔ لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ امارت اسلامیہ کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔“
دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ زیرِ بحث ہوٹل خوست شہر میں اسپن مسجد کے قریب واقع تھا اور متاثرین میں وزیرستان کے پاکستانی باشندے اور خوست کے شہری بھی شامل تھے۔









