بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب؛ بے ہودہ آئٹمز پیش کرنے پر تفریحی پروگرام کو روکدیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں ایک اسٹیج پروگرام کو بے ہودہ آئٹمز پیش کرنے پر روک دیا گیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کنٹرول اینڈ سپرویژن کی نگران ٹیموں نے نجران میں ہونے والے تفریحی پروگرام کو عوامی رویے اور ذوق کی خلاف ورزی پر بند کروادیا۔

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تفریحی پروگرام کے منتظمین کو پیشہ ورانہ رویے کی خلاف ورزی اور اصول و ضوابط کی عدم تعمیل پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔

منتظمین سے تفتیش کے بعد انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے بطور سزا منتظم کا اجازت نامہ منسوخ کردیا اور مذکورہ تفریحی پروگرام کو روک دیا۔

اس واقعے کے بعد انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ تمام تفریحی تقریبات میں ملکی روایات، عوامی ذوق اور اعلی ترین معیارات کو اپنانے کی تلقین کی گئی ہے۔