بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئی دہلی، ہندی کی کتاب بھول جانے پر ہندو استادکا مسلمان طالب علم پر وحشیانہ تشدد

نئی دہلی: بھارت میں چھٹی جماعت کا مسلمان طالب علم بھی ہندو انتہا پسندی سے محفوظ نہ رہ سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے مصطفیٰ آباد میں چھٹی جماعت کے طالب علم پر انتہا پسند ہندو استاد نے شدید تشدد کیا۔

تشددکے نتیجے میں 11 سالہ ارباز کی حالت بگڑی گئی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں آ ئی سی یو میں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارباز کا قصور یہ تھا کہ وہ اسکول نصاب میں شامل اپنی ہندی کی کتاب لانا بھول گیا تھا۔

ارباز کے والدکی جانب سے مقدمہ درج کرادیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسکول استاد نےکتاب نہ لانے پر اس کے بیٹےکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا گلا بھی دبایا۔