نئی دہلی: بھارت اقلیتوں کے بعد صحافیوں کیلئے بھی غیرمحفوظ ہوگیا، ریاست بہار میں علی الصبح صحافی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ ومل کمال یادیو کو صبح ساڑھے 5 بجے دروازہ کھٹکھٹا کر بلایا گیا جس کے بعد گھر کا دروازہ کھولنے پر نامعلوم شخص نے اس پر گولیاں برسا دیں ۔
بھارتی پولیس کے مطابق مقتول مقامی اخبار میں کام کرتا تھا جبکہ ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے شبہ ظاہر ہوا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پڑوسیوں سے پرانے اختلافات کی وجہ سے پیش آیا۔









