بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“رشتوں میں موازنہ، زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے،” فاطمہ خان

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی نامور کامیڈین، میزبان، اداکار و سابق گلوکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ فاطمہ خان نے شادی شدہ جوڑوں بالخصوص مردوں کو پُرسکون زندگی گزارنے کا راز بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی چینل کے مارننگ شو میں احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان نے بطور مہمان شرکت کی۔انہوں نے پروگرام کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں بالخصوص مردوں کو مشورہ دیا کہ “کسی بھی دو رشتوں کا آپس میں موازنہ نہ کیا جائے، اگر ایسا ہوگا تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے اور اس سے بیویوں کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتا ہے۔”فاطمہ خان نے شادی شدہ مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” اپنی بیویوں سے یہ شکایت نہ کریں کہ وہ آپ کی ماں کی طرح گھر نہیں سنبھالتی، ان کی طرح گھر کے کام نہیں کرتی یا پھر ان کی طرح کھانا نہیں پکاتیں کیونکہ اس سے رشتوں میں نفرتیں اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں”۔انہوں نے مزید کہا کہ” صرف ماں اور بیوی میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی رشتے میں موازنہ کرنے سے وہ کمزور ہوجاتا ہے،یہاں تک کہ اپنے بچوں کا موازنہ کرنا بھی غلط ہے۔”

فاطمہ خان نے یہ بھی کہا کہ” اگر آپ اپنی بیوی کے ہنر کا اپنی ماں سے موازنہ کرنا ہی چاہتے ہیں تو اس کا موازنہ اس وقت سے کریں جب آپ کی والدہ کی نئی نئی شادی ہوئی تھی، انہوں نے اُس وقت کیسے سب کچھ سنبھالا۔”