اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت اورعلی وزیرکے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ایمان مزاری کی درخواست ضمانت اور علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،ایمان مزاری کی درخواست ضمانت، علی وزیرکے جسمانی ریمانڈ پر کچھ دیر بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔









