بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن: فرخ خان کامیابی کیلئے دعاگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر وسابق رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی۔
اپنے پیغام میں فرخ خان نے کہا کہ قوم بھی اس ریسکیو آپریشن کی کامیابی کےلیے دعا کرے۔
سابق ایم این اے نے کہا کہ کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‏اللّٰہ کریم ریسکیو آپریشن کرنے والوں کو کامیاب اور پھنسے تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔
فرخ خان نے لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی تمام چیئرلفٹس کا فوری معائنہ کرایا جائے تاکہ اس طرح کا کوئی اور حادثہ نہ ہو۔