بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرپرسن ایجوکیشن پارلیمنٹرینز کاکس کی بٹگرام سمیت مختلف مقامات پر اسکولوں کے قیام سے متعلق اہم تجویز

اسلام آباد(وقائع نگار)بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ،چیئرپرسن ایجوکیشن پارلیمنٹرینز کاکس سینیٹر ثناء جمالی نے بٹگرام سمیت مختلف مقامات پر اسکولوں کے قیام سے متعلق اہم تجویز دے دی۔
چیئرپرسن سینیٹر ثناء جمالی نے کہا کہ بٹگرام واقعے میں پاک فوج کے جوان اپنی زندگیاں داو پر لگا کر ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں،
پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،
بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، اس طرح کے واقعات ماضی قریب میں بھی پیش آتے رہے ہیں،
ان واقعات سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اساتذہ اور طلبہ کو مشکل اور خطرناک راستوں سے گذر کر اسکولوں تک پہنچنا پڑتا ہے۔
چیئرپرسن ثناء جمالی نے کہا کہ جن علاقوں میں آمد و رفت کی سہولیات نہیں وہاں الگ سے اسکول تعمیر کئے جائیں، ان علاقوں میں الگ سے اسکول تعمیر ہوں گے تو اساتذہ اور طلبہ کو ایسے کٹھن راستوں سے گذرنا نہیں پڑے گا، انتظامیہ فوری طور پر ایسے علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں الگ اسکولوں کی برانچز تعمیر کرائے، بطور چیئرپرسن ایجوکیشن پارلیمنٹرینز کاکس میں یہ معاملہ پارلیمان کے اندر بھی اٹھاوں گی،