بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر علوی دونوں جانب کھیل رہے ، سب کو خوش رکھناچاہتے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنماوسابق وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلوں کے معاملے پر صدرعارف علوی دونوں جانب کھیل رہے ہیں،نوٹیفکیشن ہونے کےبعدانہوں نے اپنی پارٹی کی فرمائش پوری کی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ قانونی بلوں کے معاملے پرپہلےصدرعلوی نےخاموشی طاری کئے رکھی ،ساری دنیا کے قانون ،قاعدے کے مطابق خاموشی کو ہاں تصورکیاجاتا ہے،ہمارے ہاں بھی کہتے ہیں کہ خاموشی نیم رضامندی ہوتی ہے۔صدر نوٹی فکیشن کے دو دن کے بعد بولے اگر انہوں نے ناں اگلی بھی ہے تو کہاں اگلی ہے تحریری طور پر اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں،دراصل صدر علوی نے اپنی پارٹی کی فرمائش کردی ،وہ دونوں طرف کھیلناچاہتے ہیں اور سب کو خوش کرنا چاہتے ہیں ان کا ریکارڈ مجھے پتہ ہے۔سابق وزیردفاع نے کہاکہ 2018 میں ساری چیزیں معمول پر تھیں کیا تکلیف تھی کہ نوازشریف کوہٹایاگیااورجیل بھیجاگیا، جنہوں نے تجربہ کیا اس کی قیمت پوری قوم اداکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے امریکی مداخلت کا کہاجاتاتھا اب امریکہ سے مداخلت کا کہاجارہاہے۔