اسلام آباد: سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر پڑنے کا امکان ہے۔
سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافےکی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گا۔
درخواست کے متن کے مطابق فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگ لیا جب کہ حیسکو اور آئیسکو نے9، 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب، پیسکو 9 ارب جب کہ کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 ارب روپے اور ٹیسکو نے صارفین پر 4 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کے لئے درخواست دی ہے۔









