کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے بھارتی جاسوس پکڑا گیا جسے حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی جاسوس کے ساتھ ایک مقامی سہولت کار بھی موجود تھا، خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس ادارے نے فوری کارروائی کی اور دونوں کو حراست میں لے لیا۔دونوں ملزمان سے 2 بھارتی پاسپورٹ، ایک پستول اور 5 لاکھ ایرانی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
حساس اداروں نے بھارتی جاسوس کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، دشمن ملک کے اہلکار سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔








