بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے مداحوں کو اپنے نام پر ہونے والے ایک فراڈ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
شبانہ اعظمی کے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر ان کی ٹیم کی جانب سے ایک فراڈ سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں خبردار کرتے ہوئے لکھا گیا، ہے کہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ دوستوں اور عزیز رشتے داروں کو محترمہ شبانہ اعظمی کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جوکہ واضح طور پر ایک فراڈ کی کوشش ہے۔
NOTICE
It has come to our notice that some of our colleagues and associates, have received messages purported to be from Ms Shabana Azmi. These are clearly “phishing” attempts asking responders to make purchases on App Store for the messenger. Please do not reply or pick any…
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) August 22, 2023
بیان میں لکھا ہے کہ اس فراڈ میں شبانہ جی کے نام کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو ایپ اسٹور سے خریداری کرنے کو کہا جا رہا ہے براہِ مہربانی آپ لوگ اس قسم کی کسی بھی کال یا میسج کا جواب نہ دیں۔
شبانہ اعظمی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ سائبر کرائم ہے اور ہم اس حوالے سے پولیس میں شکایت درج کر رہے ہیں۔








