کینیڈا میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی نے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مِسّی ساگا شہر کے اسکوائر ون پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور دعائیہ تقریب منعقد کی۔ مظاہرین نے مذہبی گیت گائے اور پاکستان میں امن و امان کے لئے دُعا کی۔
اس موقع پر مقررین نے سانحۂ جڑانوالہ کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مقررین نے کہا کہ مسیحی برادری محب الوطن پاکستانی ہے اور ان کی جان و مال اور عبادت گاہوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جبکہ بعض مظاہرین نے پاکستانی پرچم بھی تھام رکھے تھے۔









