نئی دہلی: بھارت کا چندریان 3 مشن کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ۔
گزشتہ روز بھارت کے خلائی ادارے اسرو کی جانب سے چاند کے تاریک حصے کی نئی تصاویر جاری کی گئیں تھیں۔
یہ تصاویرچاند کے قطب جنوبی میں اترنے کے لیے بھیجے گئے چندریان 3 مشن نے کھینچی تھیں۔
نئی تصاویر اس وقت جاری کی گئی ہیں جب روس کا اسپیس کرافٹ لونا 25 تکنیکی مسائل کے باعث چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ بھارت اور روس کے درمیان چاند کے قطب جنوبی میں سب سے پہلے مشن اتارنے کا مقابلہ ہو رہا تھا، جس میں روسی اسپیس کرافٹ کو ناکامی کا سامنا ہوا۔
اسرو کی جانب سے لونا 25 مشن کی ناکامی کے بعد 21 اگست کو تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چندریان 3 مشن آج چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھارت کی جانب سے 4 برسوں کے دوران چاند پر اترنے کی دوسری کوشش ہے، اس سے قبل 2019 میں چندریان 2 مشن کا آربٹر کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا، مگر لینڈر گر کر تباہ ہوگیا۔
چاند کے جنوبی قطب میں پہاڑیوں کے باعث چندریان 3 کی لینڈنگ کافی مشکل ہوگی۔
یہ تصاویراس کیمرے نے کھینچی ہیں جو لینڈرکو چاند کی سطح پر اترنے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
چندریان 3 نے چاند کی مزید تصاویر جاری کردیں
خیال رہے کہ چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا اور اگست کے شروع میں چاند کے مدار میں داخل ہوا۔
اگر چندریان 3 مشن کامیاب ہوتا ہے تو اس سے خلائی تسخیر کے حوالے سے بھارتی ساکھ میں اضافہ ہوگا۔
اب تک صرف امریکا، چین اور روس چاند پر مختلف مشنز کامیابی سے اتار چکے ہیں اور چندریان 3 کی کامیابی بھارت کو چوتھا ملک بنا دے گی۔
چندریان 3 مشن پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 34 منٹ کو چاند پراترنے کی کوشش کرے گا۔









