کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 1904 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 600 ہو گئی۔
ادھر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1629 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 417 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی








