بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودیہ سے تحفے میں ملی گھڑی فروخت کرنے پر سابق برازیلین صدر کی گرفتاری متوقع

سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی فروخت کرنےکے الزام میں سابق برازیلین صدر بولسونارو کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولسونارو پر تین ملین ڈالر مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے۔
برازیلین اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ 2021 میں اُس وقت کے صدر بولسونارو کو سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی جسے برازیلین صدر نے اپنے مشیرکے ذریعے خفیہ طور پر برازیل منتقل کرنےکی کوشش کی اور بعد میں تحفے میں ملی گھڑی کو امریکا میں 68 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا۔
خیال رہےکہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اُسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے، ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونےکے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔
بولسونارو کے وکلا کا کہنا ہےکہ تحائف ریاستی نہیں، حکومتی پینل بیشتر تحائف ذاتی ملکیت قرار دے چکا ہے۔

اس حوالے سے برازیلین ادارہ تحقیقات کر رہا ہے، الزام ثابت ہونے پرسابق صدر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔