پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کو محکمے تفویض کردیے گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے نگران صوبائی کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے۔ عامرعبداللہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر داخلہ مقرر ہوگئے۔
بیرسٹر فیروز شاہ جمال کو محکمہ اطلاعات، ارشاد قیصر کو محکمہ جیل خانہ جات اور آصف رفیق کو محکمہ جنگلات و ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
احمد رسول بنگش نگراں وزیر خزانہ اور نجیب اللہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مقرر کردیے گئے جبکہ محمد قاسم جان کو تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا۔
ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر قانون، سید مسعود شاہ اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے وزیر، عامرعبداللہ نگران وزیر برائے ضم شدہ اضلاع مقرر کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ریاض انور کو محکمہ صحت کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ سید سرفراز علی شاہ کو نگران وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور ظفر اللہ خان کو نگران وزیر ہاؤسنگ مقرر کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کو محکمے تفویض، کس کو کونسی وزارت ملی؟








