بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالتیں ریاستی دہشت گرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتیں ریاستی دہشت گرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں،عمران خان نے پاکستان پر حملہ کیا، ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا، اسے تحفظ دینے سےریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اداروں پر حملہ کرنے، شہداء اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے ریاستی مجرم کی سہولت کاری پاکستان کے دشمنوں اور مجرموں کی سہولت کاری اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے ۔ یاد رکھیں کہ جسے تحفظ دیا جا رہا ہے، اس نے ریاست پر حملہ کیا تھا، 9مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو “گڈ لک ٹو یو”،ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو “گڈ ٹو سی یو” نہیں کہے گی ۔
تاریخ میں پہلی دفعہ سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ایک ہی مقدمے کی سماعت میں مصروف ہے۔ 56 ہزار زیر التواء مقدمات کہاں سنیں جائیں گے۔