اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 4روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیاگیا،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سماعت کریں گے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سماعت ان کیمرہ ہو گی۔









