اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن جج ہمایوں دلاور کو ہٹانے کا معاملہ ، وجوہات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہمایوں دلاور نے برطانیہ میں ٹریننگ سے واپسی پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے خود کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔جج ہمایوں دلاور کو خدشہ تھا کہ ان کی کورٹ میں بھی کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش آسکتا ہے۔انہیں ٹریننگ کے دوران بھی احتجاج اور دھمکیوں کا سامنا رہا چنانچہ جج ہمایوں دلاور کو سکیورٹی خدشات کے باعث ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا۔
ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسر کو سکیورٹی خطرات کے باعث جج کی سکیورٹی یقینی بنانے کا اقدام کیا۔واضح رہے کہ سیشن جج ہمایوں دلاور کی برطانیہ میں ٹریننگ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے وہاں احتجاج کیا تھا تاہم برطانوی پولیس نے مظاہرین کی جج تک رسائی کو ناکام بنا دیا تھا۔
جج ہمایوں دلاور کوکیوں ہٹایا گیا؟وجوہات سامنے آگئی








