سینٹرل کرم: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا سینٹرل کرم کے علاقے تڑالی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔