بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر گم کرنے کا اعتراف

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کی تین رکنی ٹیم نے سائفر کیس سے متعلق اٹک جیل میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تحقیقات کیں۔
تحقیقاتی ٹیم نے جیل میں سابق وزیراعظم سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے، ایف آئی اے ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکی گمشدگی کے حوالے سے سوالات پوچھے ،انہوں نے ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کا ایک بار پھراعتراف کیا ہے، تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات قلمبند کیے ہیں ۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے کی 6رکنی ٹیم اٹک جیل پہنچی تھی، ایف آئی اے کی ٹیم سائفر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کی ہیں، اٹک ،ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز کرر ہے تھے۔