بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی اصلاحات کی جائیں ۔ خالد چوہدری

فاسٹر میٹر تبدیل اور ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے


بجلی کی چوری روکنا حکومت کا کام ھے جس میں وہ ناکام ھے


سابق وزیر خزانہ جاتے ہوئے عوام اور تاجروں پر ظلم کر گئے ہیں ۔


اسلام آباد (ممتازنیوز ) آل پاکستان انجمن تاجراں کے سیکرٹری اطلاعات اور آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں سب سے کم لائن لاسسز آئیسکو میں ہیں لیکن ظلم کی انتہا ہے کہ دوسرے علاقوں کی چوری شدہ بجلی کا وہ بھی بل ادا کرتے ہیں ۔ جبکہ حکومت بھی کی چوری روکنے میں ناکام ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیپرا کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ تھی کہ ڈیجیٹل میٹرز 30 سے 35 فی صد تک تیز چلتے ہیں یہ سرکاری رپورٹ ھے آج تک حکومت نے کوئی ایکشن نہ لیا ھے اور صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے ۔ سابقہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار جانے سے نے سے قبل تقریباً پندرہ اقسام کے ٹیکس لگا کر گئے ہیں ۔ بجٹ کے موقع پر انہوں نے ٹیکسوں کے خاتم کرنے کی مبارک بادیں وصول کی تھیں لیکن وہ ایسا ظلم کر گئے ہیں تاکہ الزام نگران حکومت پر آئے لیکن نگراں تو دو ہفتے قبل آئے ہیں۔ وزیر موصوف تاجروں پر ظلم کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں اور اب وہ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں تا کہ عوام اور تاجروں کے قہر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کو ڈالروں میں ادائیگی کرنا ہوتی ہے حکومت بجلی نہ بھی خریدے تب بھی ادائیگی کرنا ہوگی۔ ڈالر مہنگا ہوگا تو بجلی خود بخود مہنگی ہو جائے گی۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ حکومت نے افسران کی مفت بجلی بند کرنے کا اعلان کیا ہے جن کی تعداد صرف پانچ فی صد ہے ۔ تمام ملازمین کی مفت بجلی بند کی جائے۔ حکومت فوری طور پر بلوں میں لگائے گئے ٹیکس واپس لے اور فاسٹر میٹر تبدیل کرائے اور آئی ایم ایف سے معاہدہ پر نظرثانی کی جائے۔