بالی وڈ کے نامور گلوکار ارمان ملک نے اپنی دیرینہ ساتھی آشنا شروف سے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ارمان ملک کی جانب سے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری کی گئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور آشنا اب زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کے ہوگئے ہیں۔
آشنا شروف معروف فیشن اور بیوٹی بلاگر ہیں، وہ ایک یوٹیوبر بھی ہیں جنہوں نے 2023 کی بھارتی بلاگر ہونے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔
View this post on Instagram
ارمان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکار ورون دھون اور ٹائیگر شروف سمیت بھارتی اداکارہ دیوینکا تریپاٹھی اور تارا سوتاریا نے بھی مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ ارمان ملک نے کئی بھارتی گانوں کا ریمیک گایا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے بہت سی فلموں میں بھی گانے گائے۔








