اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی آگئی۔
کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار روپے پر آگیا۔
مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں ایک ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1915 ڈالر پر پہنچ گیا۔









