بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی،آ ج کافیصلہ تاریخ کے سیاہ باب میں لکھاجائیگا،شہباز شریف

‎اسلام آباد(ممتازنیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے عمران کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ‎لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی،‎چیف جسٹس کا “گُڈ ٹو سی یو” اور “وشنگ یو گڈ لک” کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا‎فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ،‎اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟
منگل کواپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ ‎نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے ،‎نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا ،‎ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں ،‎خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے ،‎چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا ،‎9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف