اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق تارڑ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس جاری ہے جس میں مہنگی بجلی کی وجوہات پر بریفنگ دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران کابینہ کے اجلاس میں واپڈا، ڈسکوز ، جنکوز ، این ٹی ڈی سی ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران نگران کابینہ اراکین کو صارفین کو جولائی کے بھاری بلوں کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق تارڑ کی ہدایت پر ملک میں بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف بڑھتے عوامی احتجاج کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب بجلی کے بلوں کا معاملہ بھی آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا۔









