کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ33ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 189 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی بازا ر میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1917 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا








