ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں اہم پاکستانی اور سعودی کاروباری افراد کی جانب سے پاک سعودی دوستی کے حوالے سے اہم نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی شریک ہوئے۔ دارالحکومت ریاض میں نامور پاکستانی کاروباری شخصیت شکیل احمد کیانی کی جانب سے پاک سعودی دوستی کی اہم نشست میں سعودی کاروباری شخصیات نے الشیخ عبدالعزیز الحمد کی سربراہی میں شرکت کی جبکہ سفارت خانہ پاکستا
ن کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور ستائیس لاکھ سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور سعودی عرب پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ کاروباری افراد پاک سعودی تجارتی شعبے کو فروغ دے رہے ہیں۔
آخر میں پاکستان کی 76 سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور سعودی شخصیات نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









