بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راکھی ساونت خانہ کعبہ میں عادل کے مظالم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنے سابق شوہر کے مظالم یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

راکھی ساونت جو قبولِ اسلام کے بعد عمرہ کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو خوب وائرل ہو ر ہی ہے جس میں یہ حرم پاک کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے سابق شوہر عادل خان کا نام لیتے ہوئے یہ کہہ رہی ہیں کہ یہ تم نے کیا کر دیا عا دل، تم ہی نے تو کہا تھا کہ ہم دونوں ایک ساتھ عمرے پر جائیں گے، آج اکیلی ہوں، یہ تم نے مجھے کس موڑ پر لاکر کھڑا کر دیا ۔

یہی نہیں ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر عمرہ زائرین انہیں دورانِ ویڈیو سلام کرتے رہے تو یہ ان تمام لوگوں کو سلام کا جواب دینے کے بعد درخواست کرتیں کہ میرے لیے دعا کیجئے گا ضرور، مجھے دعاﺅں کی اس وقت بہت ضرورت ہے۔ضرور، مجھے دعاﺅں کی اس وقت بہت ضرورت ہے۔