راولپنڈی (مایٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا اور جوانوں کے جذبے کی تعریف کی۔
نجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے فائرنگ رینج پہنچنے پر کور کمانڈر فورتھ کور لیفٹننٹ جنرل سید عامر رضا نے استقبال کیا۔
آرمی چیف نے فوجیوں کی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا اور ان کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔









