بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، نیپال کو 238 رنز سے شکست

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ 2023 کا میلہ 15 برس بعد آج پاکستان میں سج گیا ہے اور ایونٹ کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے جس میں میزبان پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی ریکارڈ پارٹنر شپ نے ٹیم کے بڑے ہدف میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ افتخار احمد نے 71 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے دیگر بیٹرز میں محمد رضوان نے 44، فخر زمان نے 14، امام الحق اور آغا سلمان نے 5،5 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ ایشیاء کپ 2023 کی میزبانی مشترکہ طورپرپاکستان اورسری لنکا کررہے ہیں، ایونٹ میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی ایک سے زائد ممالک کر رہے ہیں۔

ایشیاء کپ 2023 کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جا ئیں گے، افتتاحی میچ ملتان میں جبکہ دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔