اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی کے متنازع ڈرامے ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناظرین کی جانب سے ڈرامے کی کہانی پر شکایات درج کرائی گئی ہیں۔
پیمرا کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معاشرتی اقدار سے مسابقت نہیں رکھتی۔
’پیمرا اتھارٹی نے ڈرامے کی نامناسب کہانی اور غیرمعیاری مواد کی وجہ سے عوامی ردعمل عمل کو خاطر میں لاتے ہوئے پیمرا ایکٹ کی سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی ہے، اور معاملہ کونسل آف کمپلینٹس کو بھیجا ہے‘۔
واضح رہے کہ کچھ روز سے ’حادثہ‘ ڈرامے اور اس میں کردار نبھانے والی حدیقہ کیانی پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ڈرامے کی ٹیم پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی زندگی پر کہانی بنائی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ حدیقہ کیانی نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوئی ایسا کردار ادا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکیتیں جس سسے کسی متاثرہ کی دل آزاری ہو۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جب انکو نجی ٹی وی چینل نے ڈرامے میں مرکزی کردار کی آفر کی تو انکا سب سے پہلا سوال یہ تھاکہ اگر یہ ڈرامہ کسی کی کہانی پر مبنی ہے تو وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گی۔
پیمرا نے ’حادثہ‘ ڈرامہ نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی







