لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر نیب کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے پرویز الٰہی کی پیشی کے معاملے پر سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کیسز سنگل بنچ نہیں سن سکتا،نیب کیس کو چیف جسٹس 2رکنی بنچ کے رو برو منتقل کریں۔
رجسٹرار نے پرویز الٰہی کا کیس 2رکنی بنچ کو بھجوانے کیلئے نیب کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا،اعتراض میں کہا گیاہے کہ درخواست پہلے ہی سینئر بنچ سن رہا ہے، اس لئے قابل سماعت نہیں،رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست واپس کردی۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں گرفتاری پر چودھری پرویز الٰہی کو 2بجے پیش کرنے کا حکم تھا،نیب کے وکیل نے کہاکہ ہم تفصیلی جواب جمع کرانا چاہتےہیں،عدالت نے کہاکہ آپ جواب جمع کراتے رہیں ہم پرویز الٰہی کی رہائی کا آرڈر کر دیتے ہیں،جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ میں نے اللہ کو جواب دینا ہے۔









