پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کنگ کا انداز اپنا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور تعریفیں سمیٹ لیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ڈراموں سے ناظرین کو رُلانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے نئی ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو خوش کر دیا۔
مذکورہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کو لندن کی سیر کرنے کے ساتھ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا مخصوص انداز بھی اپنا لیا اور بور ہوتے ہوئے مداحوں کی بوریت کو پل بھر میں دور کر دیا۔
انہوں نے ایک مونٹاج شیئر کیا ہے جس میں انہیں دعا لیپا کے گانے ’لیویٹیٹ‘ اور شاہ رخ خان کی فلم بادشاہ کے گانے ’وہ لڑکی جو سب سے الگ ہے‘ کے میشن اپ پر، ان کا منفرد سگنیچر اسٹائل کاپی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کے ساتھ ہی انہوں نے کنگ خان کا ڈائیلاگ بھی اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’اے تم بور تو نہیں ہو رہے ناں؟‘، اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی پرستار ہپں۔
ہانیہ عامر کی ویڈیو کو نہ صرف شوبز شخصیات کی جانب سے بلکہ سرحد پار صارفین بھی بےحد پسند کر رہے ہیں اور لکھ رہے ہیں کہ ’بھلے سیاست نے الگ کیا لیکن ’ایس آر کے‘ کی محبت نے ملا دیا‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان کے گانوں پر ان کے اسٹائل کو کاپی کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے بالی ووڈ کنگ کے مشہور گانوں پر ان کے سگنیچر اسٹیپ کئے تھے اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔








