کراچی نینشل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ویمن انٹرنیشنل سیریز کے پہلے سنسنی خیز میچ میں قومی ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کی مختصر لیکن پُراثر کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔
گزشتہ روز (یکم ستمبر کو) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ویمن انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ ہوا تھا، جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا کی اوپننگ جوڑی نے اپنی ٹیم کو 85 رنز کا اچھا اسٹینڈ فراہم کیا، اوپنر کپتان لورا وولورڈٹ 38 گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکرنشرہ سندھو او کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئیں۔
تزمین برسٹس 64 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بناکر فاطمہ ثنا کی گیند پر ڈیانا بیگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔
آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 25 گیندوں پر 27 اہم رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی، پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ کا 151رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری بال پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا،سادیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Celebrations in the Pakistan camp 🥳
History created in an epic chase in the first T20I against South Africa 👏#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/I9K8HgPgRz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ
151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے بہترین مقابلہ کیا، دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری بال پر حاصل کرلیا۔
ابتدائی اوورز میں جب پاکستانی اوپنر شوال ذولفقار چوتھے اوور میں میڈیم پیسر ماریزان کپ کی گیند پر آؤٹ ہوئیں تو پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی لیکن بسمہ معروف اور سدرا امین کی بہترین پارٹنر شپ نے ٹیم کو حوصلہ دیا۔
بسمہ معروف نے 30 بالوں پر 37 رنز اور سدرا امین نے 31 بالوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کی پارٹنرشپ میں 9 چوکے بھی شامل ہیں۔
دونوں کی پارٹنرشپ اس وقت ختم ہوئی جب سدرہ امین 9ویں اوور پر رن آؤٹ ہوئیں جب کے کچھ ہی دیر بعد کپتان ندا ڈار بھی پویلین لوٹ گئیں، 66 رنز میں 3 آؤٹ ہونے پر ایک بار پھر بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی۔
لیکن آل راؤنڈر عالیہ ریاض کے آنے کے بعد بیٹنگ لائن کو سہارا ملا اور انہوں نے منیبہ علی کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا اور اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔
1 needed in 1 ball and Aliya Riaz finishes it in style 😍#CricketTwitter #PAKvSA pic.twitter.com/MLnSOquBMn
— Female Cricket (@imfemalecricket) September 1, 2023
عالیہ ریاض نے 26 گیندوں پر 28 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی منیبہ علی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، اس دوران پاکستان کی 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئی تھیں۔
ٹیم کو فتح دلوانے کی ذمہ داری اب عالیہ ریاض کے کندھوں پر تھی، پاکستان کو آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے، جس میں عالیہ نے ایک چوکے کی مدد سے اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، جنوبی افریقی اوپنر تزمین برٹس کو 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
𝗔𝗹𝗵𝗮𝗺𝗱𝘂𝗹𝗶𝗹𝗹𝗮𝗵!🙌
This victory belongs to 🇵🇰 cricket fans. especially those who stick by us even through difficult times.
Thanks to @maroof_bismah, @SidraAmin31 & @MuneebaAli17 for making it easier, & great contributions from everyone. 🇵🇰#PAKWvSAW #BackOurGirls pic.twitter.com/K4fFX3Q4Nb
— Aliya Riaz (@aliya_riaz37) September 1, 2023









