بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بھارت ٹاکرا، امریکی قونصل جنرل نے شاہینوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ کے سب سے بڑے پاک بھارت میچ کا جادو غیرملکی سفیروں پر  اثر دکھانے لگا، امریکی قونصل جنرل نے پاکستانی حمایت کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی قونصل جنرل بھی کرکٹ کے بخار میں مبتلا نکلیں۔ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل انہوں ںے انتہائی پرجوش انداز میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو میں انہیں ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ مزید قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔