بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بھارت میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع

ایشیا کپ ون ڈے کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے سبب روک دیا گیا تھا جب کہ اب کورز ہٹا دیے گئے ہیں اور بارش رک گئی ہے

بھارتی ٹیم نے 4.2 اوورز بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنالیے ہیں، اوپنر روہت شرما 11 رنز جب کہ شبمن گل نے 8 گیندوں پر ایک بھی رن نہیں بنایا۔

پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔