بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل، عبداللہ شفیق اور فہیم اشرف سلیکٹرز کی توجہ حاصل نہ کر سکے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی سلیکشن کمیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے سکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سلکیشن کمیٹی کے درمیان مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق ہوگیا جبکہ عبداللہ شفیق اور فہیم اشرف سلیکٹرز کی توجہ حاصل نہ کر سکے۔
قومی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فخر زمان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ امام الحق ، سعود شکیل اور آغاز سلمان بھی ممکنہ طور پر سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد حارث اور وسیم جونیئر بھی ورلڈ کپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 15 رکنی سکواڈز کے اعلان کے لئے 5 ستمبر کی تاریخ طے ہے جبکہ ٹیمیں 28 ستمبر تک آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سکواڈز میں تبدیلی کر سکتی ہیں تاہم 28 ستمبر کے بعد آئی سی سی کی اجازت درکار ہوگی۔

پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے بعد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ، اس صورت میں کرکٹ بورڈ 5 ستمبر تک ابتدائی اسکواڈ کے نام کرکٹ کونسل کو بھجوا دے گا۔