بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اماراتی خلا باز کی 6 ماہ بعد زمین پر واپسی

متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اور دیگر عملے کے ارکان6 ماہ بین الاقوامی خلائیا سٹیشن میں گزارنے کے بعد زمین پر واپس آگئے ہیں۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور اماراتی خلا باز سلطان النیادی بروز پیر مورخہ 4 ستمبر کی صبح زمین پر واپس پہنچے۔سلطان النیادی طویل مدتی خلائی مشن پر جانے والے پہلے عرب خلا باز ہیں۔ یو اے ای سمیت 6 ممالک کے خلا باز کا کیپسول امریکی ریاست فلوریڈا کے سمندر پر لینڈ ہوا۔

اسپیس ایکس ڈریگن نے ناسا کا خلائی اسٹیشن چھوڑنے کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب فلوریڈا کے کے سمندر میں لینڈ کیا۔خلا بازوں کی واپسی کا عمل اتوار کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوا تھا ۔
اماراتی خلاباز سلطان النیادی کو زمین پر اترنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) واپسی سے قبل کئی دنوں تک امریکا میں ہی طبی جانچ اور مختلف تشخیص سے گزرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ناسا کے خلاباز اسٹیفن بوون اور ووڈی ہوبرگ، رکوسموس آندرے فیڈیایف اور امارات کے خلاباز سلطان النیادی اس عملے کا حصہ ہیں جو 2 مارچ کو فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
اس خلائی سفر کے دوران سلطان النیادی نے خلا سے کئی ناقابل فراموش اور دلچسپ تصاویر بھیجی جن میں دوران حج مکہ مکرمہ اور منیٰ سمیت دیگر کئی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔