بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماضی پر بات نہیں کرتا، بھارت سے جب میچ ہوگا تب دیکھیں گے: نسیم شاہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ماضی پر میں بات نہیں کرتا، بھارت سے جب میچ ہوگا تب دیکھیں گے۔

ایشیا کپ کے میچز سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ فی الحال کل کے میچ پر فوکس ہے، کوشش ہے ایشیا کپ جیتیں اور ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کریں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے سب اچھا ہی کھیلیں، جس کے ساتھ بھی فائنل ہو بس دعا ہے کہ ہم جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کے لیے یہ کنڈیشنز آسان نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کل لاہور میں پاکستان کا میچ شیڈول ہے۔