بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش، نسیم شاہ کچھ دیر فیلڈ سے باہر رہنے کے بعد واپس آ گئے

لاہور : ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں نسیم شاہ  دوران فیلڈنگ سلپ ہوکر کچھ دیر فیلڈ سے باہر ہوگئے تھے تاہم اب وہ واپس آگئے ہیں۔

نسیم شاہ ساتویں اوور میں فائن لیگ پر باؤنڈری روکنے کی کوشش میں  سلپ ہوئے جس کے بعد نسیم شاہ بظاہر بازوں میں تکلیف کا شکار نظر آئے جس کے بعد انہیں ہاتھوں میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے۔

تاہم اب نسیم شاہ 6 اوورز کے بعد  فیلڈ سے باہر رہنے کے بعد واپس آگئے ہیں ۔

فوٹوجیو نیوز

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔