بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کی شادی کی تقریب 23 ستمبر کو ہوگی جب کہ اب بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر بتارہا ہے کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کی تقریبات کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔
جوڑے کی شادی 23 اور 24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور اودایا ولاز میں ہوگی، یہ ایک عالیشان پنجابی شادی ہوگی جس میں سیاست سمیت بالی وڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام افراد کو مدعو کیا جائے گا۔









