جیانگ زیڈونگ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور پائیدار تزویراتی تعاون کے لئے کام کریں گے
اسلام آ باد: پاکستان میں تعینات ہونے والے چین کے نئے سفیر جیانگ زیڈونگ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور پائیدار تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کریں گے۔ گوادر پر و کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں تعینات ہونے والے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ گوادر پر و کے مطابق سفارت خانے نے سفیر جیانگ زیڈونگ کی چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور پائیدار تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا۔جیانگ زیڈونگ کو جولائی میں پاکستان میں نیا سفیر نامزد کیا گیا تھا، اس عہدے کو پر کیا گیا تھا جو سابق سفیر نونگ رونگ کی چین واپسی کے بعد سے چھ ماہ سے خالی تھا۔ گوادر پرو کی جانب سے جمعرات کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس عبوری مدت کے دوران پاکستان میں چینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو سفیر کے فرائض پوری تندہی سے سرانجام دے رہے تھے۔
چین کے نئے سفیر کا پاک چین دوستی کو مزیدفروغ دینے کا فیصلہ








