بہن بھائی کی محبت لازوال ہوتی ہے، بہنیں جہاں ماں کی پرچھائی ہوتی ہیں تو وہیں بھائی بھی باپ کی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بہن بھائی کی اسی محبت نے دیکھنے والوں کے دل گداز کردیے
— فيديوهات منوعة (@EsmailBaher) September 7, 2023
یہ وائرل ویڈیو سعودی عرب کی ہے جہاں اس وقت شدید نوعیت کی گرمی نے زور پکڑا ہوا ہے۔
اسی گرمی سے بہن کو گرم زمین پر ننگے پاؤں چلنے سے بچانے کی خاطربھائی اسے پیٹھ پر اٹھاتے ہوئے چل رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھری دوپہرمیں سڑک پر سے گزرنے والے بچے نے اپنی کمر پر چھوٹی بہن کو اٹھا رکھا ہے، جس کے پیروں میں جوتے نہیں ہیں۔
اسے چلچلاتی دھوپ سے بچانے کیلئے ہی بھائی نے ایسا کیا جس نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کردیں۔
سوشل میڈیا پر اس وائرل ویڈیو میں چھوٹی بہن کے ننھے محافظ کے اس پیار کو بہت سراہاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ’ بھائی نے اپنی بہن کے دست و بازو ہونے کا سچا ثبوت پیش کر دیا‘۔









