واشنگٹن: ایلون مسک نے کہا ہے کہ یوکرین کی سٹیلائٹ استعمال کرنے کی اجازت مسترد کر کے روس کو بڑے حملے سے بچایا۔
ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایکس پر بیان میں کہا کہ روسی بندرگاہ کے قریب اسٹار لین نیٹ ورک کو بند کروا دیا تھا تاکہ یوکرین سٹیلائٹ کی مدد سے روس پر حملہ نہ کرسکے۔
There was an emergency request from government authorities to activate Starlink all the way to Sevastopol.
The obvious intent being to sink most of the Russian fleet at anchor.
If I had agreed to their request, then SpaceX would be explicitly complicit in a major act of war and…
— Elon Musk (@elonmusk) September 7, 2023
ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کی جانب سے ان کی سٹیلائٹ اسٹار لنک استعمال کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا کیونکہ ایسی صورت میں اسپیس ایکس ایک بڑے جنگی عمل کا مرتکب ہوجاتا۔
ایلون مسک نے یوکرین کی جانب سے درخواست سے متعلق کسی تاریخ کا ذکر نہیں کیا تاہم یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا جب یوکرین نے سب میرین ڈرون کی مدد سے روس کے ساحلی علاقے پر حملہ کیا تھا۔









