بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی صحافی نے بارش سے میچ متاثر ہونے پرپاکستان میں کرکٹ کھیلنےکی حمایت کردی

 

بھارتی صحافی راجدیپ سرڈیسائی نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے پر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی۔

راجدیپ سرڈیسائی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے پاکستان کا بہترین موسم اور بہترین بیٹنگ وکٹس ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع تھا، 15 سال سے بھارت نے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی، پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال کرنےکا یہ بہترین موقع تھا۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ ایک جانب ہم پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلتے اور دوسری جانب ہر جگہ پاکستان سےکرکٹ کھیلتے ہیں، یہ عجیب ’ہائبرڈ ماڈل‘ ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ آج معطل کر دیا گیا۔

بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور آج معطل کر دیا گیا۔

میچ اب کل ریزرو ڈے پرکھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

یاد رہےکہ اس سے قبل 2 ستمبرکو ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔