بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

357 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے دو وکٹوں پر 43 رنز، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)357 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے دو وکٹوں پر 43 رنز، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
بارش ہونے سے قبل 357 رنز کے تعاقب میں بھارت کے خلاف پاکستان کی دو وکٹیں 43 رنز پر گر گئی تھیں۔
بابر اعظم اہم ترین میچ میں 10 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
اس سے پہلے پاکستان کو پہلا نقصان 17 کے سکور پر ہوا جب امام الحق 9 رنز پر جسپریت بمراہ کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پہلے 10 اوورز میں جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے گیند کو خوب سوئنگ کیا جس کے باعث پاکستانی بیٹرز بالکل محتاط دکھائی دیے تاہم 11 ویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے انڈیا کو دوسری کامیابی دلوا دی۔
پیر کو کولمبو میں ہونے والے میچ میں بھارت نے وراٹ کوہلی اور کے ایل راہُل کی شاندار سینچریوں کی بدولت 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔ یہ انڈیا کا ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ سکور ہے۔
ویرات کوہلی اور کے ایل راہُل نے اننگز کے دوبارہ آغاز سے ہی پاکستانی بولروں پر دھاوا بولا جس کے بعد گرین شرٹس کے تمام بولرز بے بس نظر آئے۔
دوسری جانب پاکستان کو بڑا جھٹکا اُس وقت لگا جب حارث رؤف کو انجری کے باعث اس میچ میں مزید بولنگ کرنے سے ٹیم کے میڈیکل پینل نے روک دیا جس کے بعد کپتان بابر اعظم اور پاکستان ٹیم کو ایک فاسٹ بولر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی.
ویات کوہلی اور کے ایل راہُل نے پاکستانی بولرز کو اپنی 233 رنز کی شراکت میں مجموعی طور پر 21 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔
طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے کے ایل راہُل نے 100 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
وراٹ کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی 47 ویں ون ڈے انٹرنیشنل سینچری مکمل کی، وہ 94 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 122 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارتی بیٹرز نے گرین شرٹس کے بولرز کی خوب دھلائی کی۔ شاہین کو 10 اوورز میں 79 رنز پڑے جبکہ انہوں نے ایک وکٹ لی۔ فہیم اشرف نے بھی 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 74 رنز دیے جبکہ شاداب خان نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے بدلے 71 رنز دیے۔
پیر کو بھی یہ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا ہے تاہم میچ کے اوورز کو کم نہیں کیا گیا۔
یہ میچ اتوار کو شروع ہوا تھا جو بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔ جب بارش کے باعث میچ رکا تو انڈیا کے 24.1 اوورز میں 147 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ تھے۔
بھارت کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں روہت شرما اور شبھمن گِل شامل ہیں جو کہ بالترتیب 56 اور 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔